خان مبشرہ فردوس اورنگ آباد ایڈیٹر افکار نو اورنگ آباد مہارشٹر انقلاب کے معنی ” تبدیلی ” کے ہیں۔ طرز زندگی ، طرز معاشرت ہو یا روایات شکنی ہو روایت سازی کا باب ہو تبدیلی کامنتظر رہتا ہے ” ثبات ایک تغیر کو ہے زمانے میں " تبدیلی کی پیش خیمہ بننے والی وہ عورتیں جو مکمل تبدیلی کی پیش رفت کرتے ہوئے زمانے کو ایک بڑی تبدیلی سے روشناس کرواتی ہیں ۔تاریخ میں یہ روشن کردار ہمیشہ باقی رہتے ہیں اور صالح انقلاب کو آخرت میں بھی یوم التبلی السرائر ،، کہ اس دن بال بریک راز بھی کھولا جائے گا ۔ تاریخ میں ایک بہت بڑی تبدیلی سے ہر شخص واقف ہے بنی اسرائیل کے مصر میں غربت و افلاس اور فرعون کے ظلم و ستم کو بھی ایک تبدیلی کا انتظار تھا ایک انقلاب کی آمد تھے بنی اسرائیل وہ انقلاب موسی کے وجود سے آتا ہے اور یاد ہے اس انقلاب کی پیش قدمی بھی ایک عورت ہی کے دم سے ہے دریا میں صندوق بہانے سے لیکر اس صندوق کا پیچھا کرنے والی بہن جو اپنے بھائی کو فرعون کے دربار میں پہنچنے کی نگہداشت کرتی ہے اور روتے بچے کو دودھ پلانے کے دوڑتے ہوئے اپنی ماں کو بلا لاتی ہے۔ بنیاد اسانقلاب کی بھی ایک خاتو...