Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2020

بچے رب کی امانت ہیں

 بچے رب کی امانت ہے ۔۔۔؟  تحریر : خان مبشرہ فردوس    آج اپنے  بچوں کو سانپ سیڑھی کھیلنا سکھاتے ہوئے ہمیں اپنے بچپن کی ڈزائن کی گئی سانپ سیڑھی یاد آگئی جس کو  مکتبہ الحسنات نے ترتیب دیا   تھا  شاید درست یاد تو نہیں لیکن اس طرح یاد ہے کہ اس کے پیچھے اسی طرح کچھ لکھا تھا ۔  ابو نے دہلی سے تعلیم تاش اور سانپ سیڑھی کو خریدا تھا ۔ہم بچپن میں  چاروں بہن بھائی ابو امی کے ساتھ  تعلیم تاش اور سانپ سیڑھی کھیلا کرتے تھے  ۔ سادہ  سی سانپ سیڑھی ہوا کرتی تھی ۔ پھر ایک دن ابو دہلی سے  اس طرح کی سانپ سیڑھی اور تعلیم تاش گھر لائے  ۔  ابو امی نے کھیل کر دکھایا  اسے کچھ الگ طرح سے کھیلنا ہے ۔کھیلتے جاتے اور ہم بچوں کو ساتھ ساتھ سمجھایا کرتے یہ ایمان کی سیڑھی سے اوپر,    کیوب پھینکا جاتا جو نمبر آتا  یہ جھوٹ کے سانپ نے ڈس لیا اب نیچے ۔ یقین کریں کہ پہلی مرتبہ ریاکاری اور تجسس اور غیبت جیسے الفاظ سے آشنائی ہوئی تھی اور اس سے بچنے کا خیال بھی جاگا تھا جبکہ لفظ شہادت اور مجاہدہ کیا ہوتا ہے یہ سب سمجھنے لگا ...